اسلام آباد : پاکستان نے افغان طالبان کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے بھرپور زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے پاکستان کی "آپریشن غضب للحق" میں کامیابی کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے افغانستان کے اہم بگرام ایئربیس پر کامیاب حملہ کیا، جس میں ایک ائیرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے۔ سیٹلائٹ تصاویر نے اس حملے کی تصدیق کی، اور افغان وزارت دفاع نے بھی اس فضائی حملے کی تصدیق کی ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں 50 سے زائد فضائی حملے کیے، جن میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس میں بھی فتنہ الخوارج کے افغانستان میں موجود ہونے کے شواہد سامنے آ چکے ہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق، بگرام ایئربیس پر ہونے والی اس کامیاب کارروائی نے افغان طالبان کو بڑا نقصان پہنچایا ہے اور پاکستان نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ افغانستان میں کہیں بھی کارروائی کر سکتا ہے۔
پاکستان نے کئی بار افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ وہاں دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے، کیونکہ امریکی چھوڑا گیا اسلحہ ابھی بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں میں موجود ہے اور ان کارروائیوں میں استعمال ہو رہا ہے۔