Wed, September 16, 2026

معاہدہ ناکام ہوا تو فوجی آپشن استعمال کر سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

معاہدہ ناکام ہوا تو فوجی آپشن استعمال کر سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ مفاہمتی یادداشت تاحال حتمی مرحلے میں داخل نہیں ہو سکی۔

فرانس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اگر پیش کیا گیا معاہدہ قابل قبول ثابت نہ ہوا تو امریکہ دوبارہ فوجی کارروائی کے راستے پر جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران میں کسی قسم کی سرمایہ کاری کا ارادہ نہیں رکھتا، جبکہ ایران کے لیے 300 ارب ڈالر کے فنڈز سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق موجودہ مفاہمتی یادداشت میں فوری طور پر پابندیوں میں نرمی شامل نہیں کی گئی، اور اس معاملے پر آئندہ مرحلے میں بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فریقین جلد کسی حتمی اور مثبت نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔
 
 
 

ٹیگز: