Wed, September 16, 2026

وزیراعظم کی ریکوڈک کو 2028 تک ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ریکوڈک کو 2028 تک ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان کے اہم معدنیاتی علاقے ریکوڈک کو 2028 تک ریلوے لائن سے منسلک کیا جائے تاکہ ملک کی معیشت، ٹرانسپورٹ اور مقامی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ ہدایت اُن کی زیر صدارت ریلوے کی بہتری اور ریکوڈک تک توسیع سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں مستقبل کی کارگو ضروریات اور ریلوے منصوبوں، خصوصاً ML-1 اور ML-3 کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ریلوے منصوبوں کی مالی معاونت کے لیے ایک بین الوزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیا جو ریلوے کی ترقی اور ریکوڈک تک ریلوے لائن بچھانے کے لیے مالیاتی تجاویز دے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ریلویز ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور یہ ٹرانسپورٹ کا ایک سستا، محفوظ اور ماحول دوست ذریعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک کو ریلوے سے جوڑنے سے بلوچستان میں مائننگ کے شعبے کو ترقی ملے گی اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر بحری امور جنید انور چوہدری، وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، طارق فاطمی اور دیگر اہم حکام شریک ہوئے۔

ٹیگز: