Wed, September 16, 2026

کیئر سٹارمر کا اہم فیصلہ، صادق خان کو ہاؤس آف لارڈز میں جگہ مل گئی

کیئر سٹارمر کا اہم فیصلہ، صادق خان کو ہاؤس آف لارڈز میں جگہ مل گئی

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے لندن کے میئر صادق خان کو ہاؤس آف لارڈز کا رکن نامزد کردیا ہے۔

برطانوی حکومت کے مطابق صادق خان سمیت 26 شخصیات کو لائف پیئر کا درجہ دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ برطانوی ایوانِ بالا میں قانون سازی کے معاملات پر بحث، ترامیم اور ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

صادق خان 2016 سے لندن کے میئر کے منصب پر فائز ہیں اور اس وقت اپنی تیسری مدت میں ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان کی نامزدگی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے دورِ حکومت کے اہم فیصلوں میں شمار کی جا رہی ہے، جس سے ان کا سیاسی کردار مزید وسعت اختیار کرے گا۔

ٹیگز: