Wed, September 16, 2026

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفے کے مطالبات کو مسترد کر دیا

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفے کے مطالبات کو مسترد کر دیا

لندن : برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے اپنی جماعت لیبر پارٹی سے اٹھنے والے استعفے کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں تبدیلی لانے کے اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ عوام نے انہیں اس مقصد کے لیے منتخب کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میں اپنے ملک اور عوام سے محبت کرتا ہوں، اور ملک کے لیے اپنی آخری سانس تک لڑوں گا۔" سٹارمر نے یہ بھی کہا کہ دائیں بازو کی سیاست ملک میں مزید تقسیم پیدا کر سکتی ہے، اور اس سے بچنا ضروری ہے۔

یہ سیاسی بحران اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد پیٹر مینڈلسن کے ایپسٹین سے تعلقات منظرِ عام پر آئے۔ اس پر لیبر پارٹی کے دو ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، جبکہ کیئر سٹارمر کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز ٹِم ایلن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ٹیگز: