منی پور: بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوگئے، جہاں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
بھارتی جریدے "دی نیو انڈین ایکسپریس" کے مطابق ضلع سیناپتی میں سرچ آپریشن کے بعد مشتعل ہجوم نے آسام رائفلز کے کیمپ کا رخ کیا اور وہاں حملہ کیا۔ مظاہرین کی جانب سے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ سکیورٹی فورسز کی عمارت پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
منی پور میں بدامنی کے واقعات کے باعث ریاست کی مجموعی سکیورٹی صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔