Wed, September 16, 2026

 ٹرمپ ایران سے سفارتکاری کے لیے اب بھی تیار ہیں:کیرولین لیویٹ 

 ٹرمپ ایران سے سفارتکاری کے لیے اب بھی تیار ہیں:کیرولین لیویٹ 

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی حل کے لیے اب بھی تیار ہیں، تاہم امریکا اپنے مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

کیرولین لیویٹ کے مطابق ایران نے صدر ٹرمپ کو معاہدہ کرنے کی خواہش سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران اپنے وعدوں پر قائم رہے، بصورت دیگر اسے جواب دہ بنایا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی سلامتی کے معاملے پر بھی واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کسی بھی حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے ایسے اقدامات کیے تو اسے اس کی قیمت چکانا ہوگی۔

کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ایک طرف امریکا سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھے ہوئے ہے، جبکہ دوسری جانب خطے میں امن اور بحری راستوں کے تحفظ کے لیے سخت مؤقف برقرار رکھے گا۔

ٹیگز: