Wed, September 16, 2026

تاجروں کے مطالبات منظور، ایف بی آر نے ٹیکس اور قانونی سختیوں میں نرمی کا اعلان

تاجروں کے مطالبات منظور، ایف بی آر نے ٹیکس اور قانونی سختیوں میں نرمی کا اعلان

اسلام آباد:تاجروں کے شدید ردعمل، احتجاجی دھمکیوں اور مذاکرات کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چھوٹے تاجروں کے لیے کئی اہم ٹیکس ریلیف اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اب 2 لاکھ روپے تک کی نقد رقم بینک میں جمع کرانے پر ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل انوائسنگ کا اطلاق صرف سیلز ٹیکس رجسٹرڈ بڑی کمپنیوں پر کیا جائے گا، چھوٹے دکانداروں اور ریٹیلرز کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آل پاکستان تنظیم تاجران کے وفد نے ایف بی آر کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، جس میں تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں "ظالمانہ ٹیکس نظام" قبول نہیں کریں گے۔

ایف بی آر نے تاجروں کے دیگر مطالبات بھی تسلیم کرتے ہوئے واضح کیا کہ     کوئی بھی تاجر یا صنعت کار  گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

ایف بی آر حکام نے مزید کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی میں تاجر نمائندوں کو شامل کیا جائے گا، اور مارکیٹوں میں کسٹمز چھاپوں اور موبائل فونز پر ٹیکس اصلاحات کے لیے تاجروں سے مشاورت کی جائے گی۔

ٹیگز: