Wed, September 16, 2026

عراق کے شہر الکوت میں شاپنگ سینٹر میں آگ، 60 افراد جاں بحق

عراق کے شہر الکوت میں شاپنگ سینٹر میں آگ، 60 افراد جاں بحق

الکوت :  عراق کے شہر الکوت میں ایک بڑے شاپنگ سینٹر میں اچانک لگنے والی آگ نے ہولناک شکل اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہو گئے۔

گورنر محمد المیاحی نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، اور خدشہ ہے کہ مزید افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔ آگ کے وقت عمارت میں ایک ریستوران بھی کھلا تھا، جہاں شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔

حکام نے عمارت کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، اور گورنر کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں جو بھی ذمہ دار پایا گیا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تاحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی، تاہم ابتدائی تحقیقات جاری ہیں اور رپورٹ اگلے دو دن میں متوقع ہے۔ آگ کے بعد پورے علاقے میں افسردگی کی فضا چھا گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاپنگ سینٹر مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں ہے اور ہر طرف دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ کر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: