میناب : مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ نے انسانیت سوز رخ اختیار کر لیا ہے۔ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے ایک سکول کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں 85 طالبات جاں بحق ہوگئیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق، شہداء میں اکثریت کم سن طالبات کی ہے جو حملے کے وقت سکول میں موجود تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، اسرائیلی طیاروں نے میناب میں واقع تعلیمی ادارے پر اس وقت بمباری کی جب وہاں تدریسی عمل جاری تھا۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔