Wed, September 16, 2026

عالمی یوم انصاف پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام

عالمی یوم انصاف پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام

 لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم انصاف کے موقع پر کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کسی قوم کی تقدیر روشن نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف وہ روشنی ہے جو معاشروں کو بدل دیتی ہے، جہاں انصاف ختم ہو جائے وہاں ظلم کی تاریکی پھیل جاتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ناانصافی سے نہ صرف افراد متاثر ہوتے ہیں بلکہ پورا معاشرہ کمزور ہو جاتا ہے، اور اس کے نتیجے میں نفرت، بداعتمادی اور انتشار جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ایسے ادارے قائم کیے ہیں جو ناانصافی کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ہر شہری کو اس کا حق بلا امتیاز ملے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ انصاف کے بغیر تعلیم، صحت اور ترقی کے خواب پورے نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی انصاف کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انصاف ہی ہر فرد کی زندگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔

ٹیگز: