لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے ایک بار پھر شادی کر کے نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔ لاہور کی ایک نجی سوسائٹی میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے جنید صفدر کا نکاح پڑھایا۔
تقریب میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز سمیت دیگر قریبی اہلخانہ نے شرکت کی، جبکہ وفاقی و صوبائی وزرا، پارٹی رہنما اور متعدد غیر ملکی سفیروں نے بھی تقریب میں موجود رہ کر خوشی کے موقع کو چار چاند لگا دیے۔
جنید صفدر کی اہلیہ شانزے شیخ سیاسی رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں، جس سے دونوں خاندانوں کے سیاسی اور سماجی روابط مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔ نکاح کی تقریب نجی نوعیت کی تھی اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، تاکہ محدود مہمانوں کے درمیان تقریب پرسکون ماحول میں مکمل ہو سکے۔