Wed, September 16, 2026

پرامن احتجاج پر اعتراض نہیں، مگر تشدد قابلِ قبول نہیں: سپیکر قومی اسمبلی

پرامن احتجاج پر اعتراض نہیں، مگر تشدد قابلِ قبول نہیں: سپیکر قومی اسمبلی

لاہور:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بطورسپیکر قومی اسمبلی اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور ان کا کردار حکومت یا الیکشن کمیشن جیسا نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تاہم توڑ پھوڑ اور خون خرابہ تشویش کا باعث بنتا ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پاکستان یا افواجِ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی گفتگو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کی بقا کو مدنظر رکھتے ہوئے ایوان کو چلانا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ وہ وزیراعظم سے مشاورت ضرور کرتے ہیں لیکن انہیں کسی معاملے پر دباؤ کا سامنا نہیں ہوتا۔ انہوں نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی کا منتخب رکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں اظہارِ رائے کی آزادی موجود ہے، مگر قومی مفاد سب سے مقدم ہے۔

انہوں نے موجودہ خارجہ پالیسی کو ملکی تاریخ کی بہترین پالیسیوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہمسایہ ملک اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ ہر ملک میں مافیا ہوتے ہیں اور پاکستان میں بھی ہیں، جن کے خلاف لڑنا حکومت اور عوام دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ٹیگز: