Wed, September 16, 2026

کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا پرامن حل اقوام متحدہ میں لازمی:پاکستان

 کشمیر اور فلسطین کے مسائل کا پرامن حل اقوام متحدہ میں لازمی:پاکستان

نیویار ک :پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کا حل بدقسمتی سے آج تک نہیں نکالا جا سکا۔

 انہوں نے زور دیا کہ تمام بین الاقوامی تنازعات کا حل پرامن طریقے سے ہونا چاہیے اور پاکستان یو این چارٹر کے تحت یہی موقف اختیار کرتا ہے۔

پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم نے بھی اجلاس میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادیں اس بات کی یاد دہانی کراتی ہیں کہ تنازعات کے حل کے لیے ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔

ٹیگز: