Wed, September 16, 2026

پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق تنازعات کے پرامن حل پر عمل پیرا ہے ، اسحاق ڈار

 پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق تنازعات کے پرامن حل پر عمل پیرا ہے ، اسحاق ڈار

نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات کا حل صرف پرامن طریقہ، بات چیت اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق تنازعات کے پرامن حل پر عمل پیرا ہے۔

نیویارک میں پاکستان مشن کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے لیے تین اہم ترجیحات منتخب کی ہیں جن میں تنازعات کا پرامن حل، کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینا اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ تعاون بڑھانا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے گریز اور انصاف پر مبنی عالمی نظام کے قیام کے لیے پرامن مذاکرات ضروری ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو آج گہری تقسیم اور کئی پیچیدہ چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے محاذ آرائی کے بجائے تعاون اور سفارتکاری کو ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن، ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور اقوام متحدہ کو مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔

ٹیگز: