واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کرنے کے فیصلے کے پیچھے کسی اور کا دباؤ نہیں تھا بلکہ انہوں نے خود اس حوالے سے فیصلہ کیا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران میں 800 مظاہرین کو پھانسی دیے جانے کا امکان تھا جو عمل میں نہیں آیا۔
امریکی صدر نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بارے میں شہباز شریف کے ریمارکس ان کے لیے اعزاز کی بات ہیں۔