لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مری پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پر قیام کریں گی۔ ان کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پہلے سے ہی کشمیر پوائنٹ میں موجود ہیں۔ مریم نواز شریف اپنے سکواڈ کے ساتھ اسلام آباد مری ایکسپریس وے کے ذریعے مری پہنچی ہیں۔
مری میں مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس متوقع ہے جس میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مریم نواز شریف مری پہنچتے ہوئے سڑک کنارے ایک ڈھابے پر رکیں، جہاں انہوں نے خود چائے بنائی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ "مجھے کھانا اور چائے بنانا سب آتا ہے اور آنا بھی چاہیے۔" انہوں نے شکر والی چائے پی، بل ادا کیا اور ڈھابے کے عملے کو ٹپ بھی دی۔
ان کا یہ انداز عوامی سطح پر پسند کیا گیا، اور اس حرکت نے ان کی سادہ زندگی اور عوام سے قریب ہونے کی ایک اور مثال پیش کی۔