Wed, September 16, 2026

مری میں برفانی طوفان، سیاحوں کے لیے خطرہ، راستے بند

مری میں برفانی طوفان، سیاحوں کے لیے خطرہ، راستے بند

مری :مری میں شدید برفباری کے باعث 10 انچ تک برف پڑ گئی ہے، جس سے تمام مرکزی راستے بند ہو گئے ہیں اور سڑکوں پر گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ سیاح اور مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

 اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے ویڈیو پیغام میں سیاحوں سے مری کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش اور شدید برفباری متوقع ہے، جس سے صورتحال مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: