Wed, September 16, 2026

آئی فون کی سست چارجنگ: مسئلہ اور حل

آئی فون کی سست چارجنگ: مسئلہ اور حل

کیلیفورنیا: اگر آپ کا آئی فون معمول سے زیادہ وقت میں چارج ہو رہا ہے یا سست چارجنگ کا سامنا کر رہے ہیں، تو یہ آپ کے فون میں کسی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ ایپل کے ایک نئے فیچر کی وجہ سے ہو رہا ہے جسے "کلین انرجی چارجنگ" کہا جاتا ہے۔ یہ فیچر اکتوبر 2022 میں آئی او ایس 16.1 کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔

کلین انرجی چارجنگ کیا ہے؟
یہ فیچر چارجنگ کے دوران توانائی کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ماحولیاتی اثرات کو کم کیا جا سکے۔ اس کا کام یہ ہے کہ جب مقامی بجلی کے گرڈ سے کم کاربن اخراج ہو، تب آپ کا فون چارج ہوتا ہے۔ فون اس وقت چارج ہوتا ہے جب اسے ماحول دوست توانائی مل رہی ہوتی ہے۔

یہ فیچر کہاں کام کرتا ہے؟
یہ فیچر آپ کے گھر یا ان جگہوں پر کام کرتا ہے جہاں آپ زیادہ وقت گزارتے ہیں اور فون کو طویل عرصے تک چارج کرتے ہیں۔ نئے مقامات پر یہ فیچر فعال نہیں ہوتا۔

حل کیا ہے؟
اگر یہ فیچر آپ کی چارجنگ میں سست روی کا باعث بن رہا ہے تو آپ اسے آف کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر خود بخود آن ہوتا ہے، مگر آپ اسے آسانی سے بند کر سکتے ہیں:

سیٹنگز میں جائیں۔
بیٹری کے آپشن میں جائیں۔
پھر بیٹری ہیلتھ اور چارجنگ پر کلک کریں۔
نیچے کلین انرجی چارجنگ کا آپشن ملے گا، اسے ٹرن آف کر دیں۔
اس کے بعد آپ کا فون دوبارہ معمول کے مطابق چارج ہونے لگے گا۔

ٹیگز: