Wed, September 16, 2026

پاک بھارت جنگ میں مودی سرکار کو وہ سبق سکھایا جو وہ بھول نہیں سکے گی:وزیراعظم شہبازشریف

 پاک بھارت جنگ میں مودی سرکار کو وہ سبق سکھایا جو وہ بھول نہیں سکے گی:وزیراعظم شہبازشریف

ہری پور: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں قوم کی دعاؤں اور افواج پاکستان کی بہادری کی بدولت بھارت کو وہ سبق سکھایا گیا جو مودی سرکار کبھی نہیں بھول سکتی۔ 6 سے 10 مئی کے دوران ہونے والی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح حاصل ہوئی اور دنیا بھر میں ملک کی عزت میں اضافہ ہوا۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں تک دہشت گردی کے خلاف نبردآزما رہنے کی بدولت پاکستان قائم ہے اور تاریخ ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کا سفر کسی ایک صوبے تک محدود نہیں ہے، چاروں صوبے مل کر کام کریں تو پاکستان ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ملکی ترقی کی کنجی ہے اور پورے صوبے میں مزید لیپ ٹاپ بھی میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے ملک کی معیشت کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان منجدھار سے نکل کر مستحکم ہو رہا ہے اور مائیکرو لیول تک اقتصادی استحکام اور گروتھ لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے افواج پاکستان کی بہادری اور شجاعت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیگز: