Wed, September 16, 2026

 بھارت  خطے میں دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کر رہا ہے:اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف

 بھارت  خطے میں دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کر رہا ہے:اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے قونصلر گل قیصر سروانی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں اور نہ کبھی ہوگا۔ انہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ خطے میں دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کر رہا ہے اور اسے فوری طور پر ایسے اقدامات بند کرنے چاہئیں۔

گل قیصر سروانی کے مطابق پاکستان کے پاس شواہد موجود ہیں کہ بھارت کی حمایت سے سرگرم دہشت گرد گروہوں میں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے شامل ہیں، جو پاکستان میں متعدد حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

انہوں نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارتی بیانات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ مؤقف بین الاقوامی معاہدے کی غلط تشریح کے مترادف ہے اور عالمی قوانین کے منافی ہے۔

ٹیگز: