Wed, September 16, 2026

اقوام متحدہ کا افغان طالبان رجیم کے خلاف ریڈ الرٹ: دہشت گردوں کی سرپرستی عالمی استحکام کے لیے خطرہ

اقوام متحدہ کا افغان طالبان رجیم کے خلاف ریڈ الرٹ: دہشت گردوں کی سرپرستی عالمی استحکام کے لیے خطرہ

نیویارک : اقوام متحدہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ایک تشویشناک رپورٹ جاری کرتے ہوئے طالبان رجیم کو عالمی امن اور علاقائی سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دے دیا ہے۔عالمی ادارے نے افغان طالبان کو دہشت گرد گروہوں کا سرپرست قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ     عسکریت پسندوں کی حمایت: طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی اب خطے کے ساتھ ساتھ عالمی استحکام کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔
 طالبان کی انتہا پسندانہ پالیسیاں اور عسکری گروہوں کو دی جانے والی کھلی چھوٹ بین الاقوامی برادری کے لیے باعثِ تشویش ہے۔رپورٹ میں طالبان رجیم کی پہچان بننے والے چند اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔  افغانستان میں خواتین کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور ان پر عائد سخت ترین پابندیاں طالبان کے دورِ اقتدار کا خاصہ بن گئی ہیں۔
 عام شہریوں کی آزادیوں پر بیجا قدغنیں اور انسانی حقوق کی پامالی نے افغانستان کو عالمی تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

ٹیگز: