Wed, September 16, 2026

محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس، اداروں کو رابطے مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس، اداروں کو رابطے مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کے سربراہان کا اجلاس ہوا، جس میں اداروں کی کارکردگی، باہمی رابطوں اور اصلاحاتی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحات نافذ کرنے کے پلان پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے تمام اداروں کے درمیان رابطے، تعاون اور کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور مؤثر رابطہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ اصلاحات کے عمل کو عملی اقدامات کے ذریعے آگے بڑھایا جائے۔

وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان سے اپنے متعلقہ اداروں کا دو سالہ جامع ٹرانسفارمیشن پلان بھی طلب کرلیا۔

ٹیگز: