واشنگٹن/نئی دہلی: امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ امریکہ نے اگست میں طے شدہ تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں تعطل آ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست تک بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا ہے، جس کے بعد امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی بات چیت رک گئی ہے۔
یہ فیصلہ بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے یہ مذاکرات اہم سمجھے جا رہے تھے۔
اس منسوخی کے بعد امریکا بھارت کے تعلقات میں مزید کشیدگی کا امکان ہے۔