Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 11 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے زیر کر لیا

 پی ایس ایل 11 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے زیر کر لیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے ایک اہم مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا، تاہم ٹیم مقررہ 20 اوورز مکمل نہ کر سکی اور 19.5 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

لاہور کی جانب سے حسیب اللہ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ اسامہ میر نے 22 رنز اسکور کیے۔ دیگر بیٹرز میں فخر زمان 20، عبداللہ شفیق 17 اور سکندر رضا 15 رنز بنا سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے جہانداد خان اور عثمان طارق نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 135 رنز کا ٹارگٹ 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ رائلی روسو 60 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے جبکہ حسن نواز نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ لاہور قلندرز 6 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
 
 
 

ٹیگز: