اسلام آباد:عالمی توانائی مارکیٹ سے اس وقت کی سب سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے باضابطہ اعلان نے خام تیل کی قیمتوں کو زمین پر لا پٹخا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد عالمی منڈی میں قیمتوں کا نقشہ بدل گیا ہے۔ برینٹ آئل قیمت میں 10 فیصد کی تاریخی کمی، فی بیرل ریٹ 91 ڈالر تک گر گیا۔ ڈبلیو ٹی آئی پونے 7 فیصد کمی کے بعد 87.95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔
تیل کی قیمتیں گرنے اور سپلائی کے راستے کھلنے کی خبر نے یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں نئی جان ڈال دی ہے۔ فرانس، جرمنی اور برطانیہ سمیت تمام بڑی مارکیٹوں میں شیئرز کی قیمتوں میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے عالمی سپلائی چین پر موجود دباؤ کم ہوگا جس سے یورپی معیشت کو سہارا ملے گا۔