Wed, September 16, 2026

پرائیویٹ حج اسکیم 2025 میں 23,620 عازمین کے لیے ویزے جاری ہوں گے

پرائیویٹ حج اسکیم 2025 میں 23,620 عازمین کے لیے ویزے جاری ہوں گے

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم 2025 کے تحت حج پر جانے والے افراد کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق رواں سال نجی اسکیم کے تحت صرف 23,620 عازمین کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔

وزارت نے تسلیم شدہ حج آپریٹرز کی فہرست بھی جاری کر دی ہے اور تمام عازمین سے کہا ہے کہ وہ وزارت کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنی درخواست اور معاہدے کی تفصیلات ضرور چیک کریں۔

عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے 'پاک حج 2025' موبائل ایپ کا استعمال کریں، تاکہ وقتاً فوقتاً تمام اپڈیٹس حاصل کی جا سکیں۔

وزارت نے حج آپریٹرز کو فوری طور پر جدید حج فارم فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ واضح کر دیا ہے کہ تمام ویزے 18 اپریل 2025 کی آخری تاریخ تک مکمل کروانے لازمی ہوں گے۔

ٹیگز: