Wed, September 16, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے، کیونکہ ہماری سکیورٹی فورسز نے اس راستے میں بے شمار قربانیاں دی ہیں، جو پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہیں۔ 

یہ بات انہوں نے برطانوی وزیر لارڈ واجد خان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، سیکیورٹی، دہشتگردی کے خلاف تعاون اور سرحد پار جرائم پر بات ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ ہر اُس شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے جہاں باہمی مفاد ہو۔ لارڈ واجد خان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ان کی قدر کرتا ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے بتایا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے، اور جن کے پاس قانونی دستاویزات ہیں، انہیں پریشان نہیں کیا جا رہا۔ لارڈ واجد خان نے افغان مہاجرین کی منتقلی میں مدد کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وزیر مملکت طلال چودھری، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔ طلال چودھری نے کہا کہ حکومت غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپسی میں مکمل سہولت دے رہی ہے۔

ٹیگز: