Wed, September 16, 2026

عالمی کرنسی مارکیٹ میں یورو کا راج، ڈالر کا دباؤ بڑھ گیا

عالمی کرنسی مارکیٹ میں یورو کا راج، ڈالر کا دباؤ بڑھ گیا

برسلز : یورپ کی مشترکہ کرنسی یورو نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوطی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ چار برس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، امریکا کے مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود پر غور کے لیے جاری اجلاس کے اثرات عالمی مالیاتی منڈی پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں یورو کی قدر میں اضافہ ہوا جبکہ ڈالر کمزور پڑ گیا۔

یورو کی قیمت 1.1847 امریکی ڈالر تک جا پہنچی ہے، جو ستمبر 2021 کے بعد یورو کی بلند ترین سطح سمجھی جا رہی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں تبدیلی یا نرمی کا عندیہ دیا جاتا ہے، تو اس سے ڈالر پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے، جبکہ دیگر عالمی کرنسیاں جیسے یورو مزید مستحکم ہو سکتی ہیں۔

ٹیگز: