Wed, September 16, 2026

برطانیہ میں سیاسی بحران: وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کا دباؤ بڑھ گیا

برطانیہ میں سیاسی بحران: وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کا دباؤ بڑھ گیا

لندن : برطانیہ سنگین سیاسی بحران کا شکار ہو گیا ہے، جہاں وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر استعفے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ یہ بحران اس وقت شدت اختیار کر گیا جب امریکا میں سابق برطانوی سفیر کے جیفری ایپسٹین سے مبینہ تعلقات کا انکشاف ہوا، جس نے اسٹارمر کی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔

اس انکشاف کے بعد، لیبر پارٹی کے دو ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، کیئر اسٹارمر کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز، ٹِم ایلن، نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، اور وزیرِاعظم کے چیف آف سٹاف مورگن مک سوینی بھی عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

ٹیگز: