کیلیفورنیا:میٹا نے واٹس ایپ صارفین کے لیے انسٹاگرام کی طرز پر نیا "کلوز فرینڈز" فیچر متعارف کرا دیا ہے، جو فی الحال بیٹا ورژن میں آزمائشی طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی قریبی دوستوں کی فہرست بنا سکیں گے اور اسٹیٹس اپ لوڈ کرتے وقت صرف انہیں مخصوص پوسٹ دکھا سکیں گے۔
واٹس ایپ انفارمیشن پورٹل کے مطابق، کلوز فرینڈز کو شیئر کیے گئے اسٹیٹس کی شناخت کے لیے یہ اسٹیٹس ایک مختلف رنگ میں ظاہر ہوگا۔ صارفین فہرست میں افراد کو شامل یا خارج بھی کر سکیں گے، اور اس عمل کی اطلاع متعلقہ افراد کو نہیں دی جائے گی۔
نئی اپ ڈیٹ کے تحت، اگر اسٹیٹس پوسٹ کرنے کے بعد کوئی نیا فرد کلوز فرینڈز میں شامل کیا جائے گا تو وہ پرانا اسٹیٹس نہیں دیکھ سکے گا، جب تک اسے دوبارہ پوسٹ نہ کیا جائے۔