Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ میں کلوز فرینڈز اور کاسٹیوم لسٹس فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ میں کلوز فرینڈز اور کاسٹیوم لسٹس فیچر کی آزمائش

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے صارفین کو اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس پر مزید کنٹرول دینے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے تحت، صارفین اپنی پسند کی گروپ لسٹس بنا سکیں گے اور یہ طے کر سکیں گے کہ کون ان کے اسٹیٹس کو دیکھ سکتا ہے۔

یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے آنا شروع ہوگیا ہے۔ اس میں صارفین کو کلوز فرینڈز کی طرح اپنی کاسٹیوم لسٹس بنانے کی سہولت ملے گی۔ مثال کے طور پر، آپ اپنی فیملی کے لیے ایک الگ لسٹ بنا سکتے ہیں، جبکہ اپنے دوستوں یا دفتری ساتھیوں کے لیے الگ۔

مزید برآں، آپ اپنی کاسٹیوم لسٹس کے لیے ایک ایموجی اور نام بھی منتخب کر سکیں گے۔ اور اگر آپ کسی کو اپنی لسٹ سے نکال دیں گے، تو وہ اسٹیٹس تو دیکھ سکے گا جو آپ نے پوسٹ کیا تھا، مگر وہ مستقبل میں پوسٹ ہونے والے اسٹیٹس نہیں دیکھ سکے گا۔

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے اور اس کی مکمل دستیابی کا کوئی واضح وقت نہیں آیا، لیکن توقع ہے کہ جلد ہی تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔ 

ٹیگز: