Wed, September 16, 2026

لاہور میں سیلاب سے 82 ہزار افراد متاثر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لاہور میں سیلاب سے 82 ہزار افراد متاثر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


لاہور:ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی 5 تحصیلوں کے 26 علاقوں میں سیلاب سے 82,952 افراد متاثر ہوئے، تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 36,658 افراد کو سیلاب سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جب کہ 7,888 افراد کو ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی۔ تین افراد زخمی ہوئے۔

سیلاب سے صرف ایک سڑک کو نقصان پہنچا، جبکہ کوئی بند، پل یا چھت متاثر نہیں ہوئی۔ متاثرہ علاقوں میں 17 میڈیکل اور 26 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے، جن میں ہزاروں انسانوں اور جانوروں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ٹیگز: