Wed, September 16, 2026

اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، صرف مذمت کافی نہیں: اسحاق ڈار

اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، صرف مذمت کافی نہیں: اسحاق ڈار

دوحہ :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، محض مذمت کافی نہیں، اب عالمی برادری کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

الجزیرہ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی ناگزیر ہو چکی ہے، اسرائیلی جارحیت ظاہر کرتی ہے کہ وہ امن نہیں چاہتا۔ پاکستان نے صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ سے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد کا حامی رہا ہے، اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ سلامتی کونسل میں اصلاحات اور علاقائی تنازعات کا پُرامن حل ضروری ہے۔

ٹیگز: