جنیوا: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل آج ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔
اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے حماس رہنماؤں کے خلاف فضائی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 9 ستمبر کو دوحہ میں حملے میں چھ افراد جان بحق ہوئے تھے، تاہم حماس کی قیادت محفوظ رہی۔
اسرائیل نے اس اجلاس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس انسانی حقوق کے نظام پر سوالات اٹھائے گا۔
حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت دوحہ میں حماس کے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور امریکی صدر کی تجویز زیر غور تھی۔