Wed, September 16, 2026

اداکارہ ہانیہ عامر اقوام متحدہ ویمن پاکستان کی گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر

اداکارہ ہانیہ عامر اقوام متحدہ ویمن پاکستان کی گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر

اسلام آباد :اقوام متحدہ ویمن پاکستان نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو ملک کی نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ تقرری صنفی مساوات، خواتین کے بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے کی گئی ہے۔

ہانیہ عامر اپنے نئے کردار کے تحت صنفی برابری، تشدد کے خاتمے اور خواتین کی آواز بلند کرنے کے لیے مختلف مہمات میں حصہ لیں گی۔ اقوام متحدہ ویمن کا کہنا ہے کہ وہ ہانیہ کے اثر و رسوخ کو مثبت سماجی تبدیلی کے لیے بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت رکھنے والی ہانیہ عامر حال ہی میں بھارتی فلم سردار جی 3 میں اداکاری کر کے سرحد پار بھی شہرت حاصل کر چکی ہیں، جب کہ انہیں حالیہ دنوں گلوبل اسٹار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

ٹیگز: