Wed, September 16, 2026

پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے جاری، 3 لاکھ 68 ہزار افراد کی تفصیلات جمع

پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے جاری، 3 لاکھ 68 ہزار افراد کی تفصیلات جمع

لاہور : پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فلڈ سروے کا عمل تیز ہو گیا ہے اور اب تک 58 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، 2200 سے زائد سروے ٹیمیں اور 11 ہزار اہلکار متاثرہ علاقوں میں کام کر رہے ہیں تاکہ متاثرین کی تفصیلات اکٹھی کی جا سکیں۔

اب تک 3 لاکھ 68 ہزار متاثرین کی معلومات جمع کر لی گئی ہیں، اور سروے ٹیموں نے 10 لاکھ 42 ہزار ایکڑ اراضی کو سیلاب سے متاثرہ قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ، سیلاب سے ایک لاکھ 7 ہزار مکانات کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا چکی ہیں۔

یہ سروے سیلاب کی شدت اور اس کے اثرات کا درست اندازہ لگانے میں مدد دے گا، جس سے حکام کو متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کے اقدامات کرنے میں آسانی ہوگی۔

ٹیگز: