Wed, September 16, 2026

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، پاکستان

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے، پاکستان

نیویارک: پاکستان کے نگران مستقل مندوب عثمان جاوید نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ان جرائم کا حساب نہ دینا اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوال اٹھاتا ہے۔ عثمان جاوید نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سات دہائیوں سے کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی ظلم میں شدت آنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران کشمیری قیادت کو جیلوں میں ڈال دیا گیا، عوام پر تشدد کیا جا رہا ہے، خواتین کی بے حرمتی کی جا رہی ہے اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی رپورٹس بھارتی مظالم کی تصدیق کرتی ہیں، اور یہ وقت ہے کہ عالمی برادری بھارت کے اس ظلم کا محاسبہ کرے۔

ٹیگز: