اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپیہ 39 پیسے کمی سے 275 روپے 82 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 3 روپے 26 پیسے کمی سے 181 روپے 71 پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔