Wed, September 16, 2026

چیٹ جی پی ٹی میں گروپ میسجنگ کا فیچر متعارف، سوشل میڈیا کی نئی شکل

چیٹ جی پی ٹی میں گروپ میسجنگ کا فیچر متعارف، سوشل میڈیا کی نئی شکل

کیلیفورنیا : اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں گروپ میسجنگ کا فیچر متعارف کرادیا ہے، جس کے ذریعے اب کئی لوگ ایک ساتھ کسی چیٹ میں شامل ہو کر بات چیت کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کا مقصد ٹیموں، دوستوں اور خاندان کے افراد کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے یا بات چیت کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے، اور چیٹ جی پی ٹی اس گروپ میں ایک گائیڈ کا کردار ادا کرے گا۔

اس فیچر کے ذریعے 20 افراد تک ایک گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں، اور وہ آپس میں انفرادی طور پر بھی بات چیت کر سکیں گے جو باقی گروپ کے اراکین نہیں دیکھ پائیں گے۔ گروپ میں ہر فرد کی پروفائل، یوزر نیم اور پروفائل فوٹو ہوگی تاکہ یہ جاننا آسان ہو کہ کس نے کیا پیغام بھیجا۔ اس کے علاوہ، میسجز پر ایموجیز سے ری ایکٹ کرنے کا بھی آپشن ہوگا۔

فی الحال یہ فیچر صرف 4 ممالک—جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور تائیوان—میں دستیاب ہے، اور دوسرے ممالک میں اسے آنے والے چند ماہ میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ گروپ چیٹس میں چیٹ جی پی ٹی کے تمام اہم ٹولز جیسے ویب سرچ، امیج جنریشن اور فائل شیئرنگ بھی دستیاب ہوں گے۔ گروپ ایڈمن کو ممبرز کی میمبرشپ کو کنٹرول کرنے کا اختیار ہوگا اور ہر صارف کو نوٹیفکیشنز کو مٹ کرنے یا چیٹ کا نام تبدیل کرنے کی آزادی ملے گی۔

یہ نیا فیچر چیٹ جی پی ٹی کو صرف ایک اے آئی چیٹ بوٹ سے بڑھا کر ایک سوشل میڈیا یا ورک پلیٹ فارم میں تبدیل کر دے گا، جہاں صارفین نہ صرف اے آئی سے بات کر سکتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام بھی کر سکیں گے۔

ٹیگز: