Wed, September 16, 2026

واٹس ایپ نے پرانے اسٹیٹس فیچر کو نئی شکل میں دوبارہ متعارف کرایا

واٹس ایپ نے پرانے اسٹیٹس فیچر کو نئی شکل میں دوبارہ متعارف کرایا

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے اپنے پرانے "اسٹیٹس" فیچر کو نئی شکل میں واپس لایا ہے، جس کے تحت اب صارفین اپنے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کر سکیں گے، جو 24 گھنٹے بعد خودبخود غائب ہو جائیں گی۔ یہ فیچر ایک دہائی پہلے واٹس ایپ کے ابتدائی ایام میں سادہ ٹیکسٹ اسٹیٹس کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا، لیکن اب اسے جدید بنایا گیا ہے۔

اباؤٹ نوٹس کے ذریعے، صارفین اپنی دستیابی یا موڈ کے بارے میں مختصر پیغامات اپنے دوستوں یا کانٹیکٹس سے شیئر کر سکیں گے، بغیر کسی تصویر یا ویڈیو کے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ اپنے دوستوں کو یہ بتا سکیں کہ آپ مصروف ہیں یا چیٹس کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ اس طرح آپ کی معلومات جلدی اور آسانی سے پہنچ سکیں گی۔

اس فیچر کی سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اباؤٹ نوٹس کو چیٹ کے ٹاپ پر پن کیا جائے گا اور یہ آپ کے پروفائل پر بھی دکھائی دے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو اس نوٹس پر ری ایکٹ بھی کر سکیں گے، اور یہ نوٹس 24 گھنٹے کے بعد خود ہی غائب ہو جائے گا۔ آپ جب چاہیں، سیٹنگز میں جا کر اسے فوراً ہٹا بھی سکتے ہیں۔

ایک اور فائدہ یہ ہے کہ آپ ان نوٹس کو مخصوص کانٹیکٹس تک محدود بھی رکھ سکتے ہیں، یعنی آپ یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کون سے لوگ آپ کے نوٹس دیکھیں۔ واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کا عالمی سطح پر متعارف کرانے کا عمل شروع کر دیا ہے، اور یہ بہت جلد آپ کو دستیاب ہو جائے گا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو صرف سیٹنگز میں جا کر "سیٹ اباؤٹ" پر کلک کرنا ہوگا۔

ٹیگز: