Wed, September 16, 2026

سعودی عرب کی مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

سعودی عرب کی مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

ریاض: سعودی عرب نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے ان حملوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے عالمی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سعودی عرب نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی حملوں کا احتساب کرے، کیونکہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کر رہے ہیں۔

ادھر اسرائیل نے غزہ میں مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں، جس کے ساتھ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 330 ہو گئی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، ان لاشوں میں سے صرف 92 کی شناخت ہو سکی ہے، کیونکہ زیادہ تر لاشیں تشدد کی وجہ سے شناخت کے قابل نہیں رہیں۔

ٹیگز: