Wed, September 16, 2026

خطے کی صورتحال پر پاکستان اور ازبکستان کی اعلیٰ قیادت میں مشاورت؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک وزیرِ خارجہ کو فون، تجارتی و سفارتی روابط مضبوط کرنے پر اتفاق

خطے کی صورتحال پر پاکستان اور ازبکستان کی اعلیٰ قیادت میں مشاورت؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک وزیرِ خارجہ کو فون، تجارتی و سفارتی روابط مضبوط کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیار سعیدوف کے درمیان ٹیلیفون پر ایک اہم رابطہ ہوا ہے، جس میں پاک-ازبک تعلقات کو مزید وسعت دینے اور خطے کے اہم ترین سٹریٹجک امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے وسطی و جنوبی ایشیا میں معاشی شراکت داری اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گہری گفتگو کی۔ اس موقع پر ازبکستان کے وزیرِ خارجہ نے خطے میں پائیدار امن اور ترقی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مثبت کردار کا خصوصی اعتراف کرتے ہوئے مودی سرکار کے خطے میں جارحانہ رویے کے برعکس پاکستان کے امن پسندانہ اقدامات کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا   پاکستان اور ازبکستان کے مابین سفارتی، تجارتی اور عوامی روابط کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کا آپس میں قریبی رابطہ برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں دوطرفہ وفود کے تبادلوں اور اقتصادی راہداریوں کو فعال کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باقاعدگی سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: