Wed, September 16, 2026

لاہور کے باسی اب ہو جائیں ہوشیار؛ بارشیں ختم، کل سے 43 ڈگری کی تپتی ہوئی گرمی کی لہر آنے کو تیار

لاہور کے باسی اب ہو جائیں ہوشیار؛ بارشیں ختم، کل سے 43 ڈگری کی تپتی ہوئی گرمی کی لہر آنے کو تیار

لاہور: محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو آنے والے دنوں میں شدید گرمی کے لیے تیار رہنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ تازہ ترین بیان کے مطابق، لاہور کے آسمان سے بادل چھٹ چکے ہیں اور آج موسم بالکل صاف رہے گا، جبکہ آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

فورکاسٹ کے مطابق، اتوار سے شہرِ لاہور گرمی کی ایک نئی اور شدید لہر کی لپیٹ میں آ رہا ہے، جس کے باعث اگلے چند روز میں درجہ حرارت تیزی سے بڑھتا ہوا 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچے گا۔ موسم کے اس بدلتے مزاج اور تپش کے پیشِ نظر شہریوں کو گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: