Wed, September 16, 2026

ایٹمی طاقت امن کے لیے، جنگ کے لیے نہیں: نواز شریف

ایٹمی طاقت امن کے لیے، جنگ کے لیے نہیں: نواز شریف

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایون فیلڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "کسی کے گھر پر حملہ کرنا کہاں کی انسانیت ہے؟"

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور ہم نے یہ ہتھیار امن کے لیے بنائے، نہ کہ کسی پر حملہ کرنے کے لیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے زیادتی کی ہے، پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

انہوں نے مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ پیش کرنے پر دل سے مبارکباد دی اور اسے عوامی ریلیف اور ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

ٹیگز: