Wed, September 16, 2026

خوشخبری: سرکاری ملازمین کے لیے 3 دن کی چھٹی، 4 دن کا ورک ویک متعارف

خوشخبری: سرکاری ملازمین کے لیے 3 دن کی چھٹی، 4 دن کا ورک ویک متعارف

دبئی: اگر آپ کبھی چاہتے تھے کہ ہفتے میں صرف 4 دن کام ہو اور 3 دن آرام، تو دبئی نے یہ خواب سچ کر دکھایا! دبئی حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کے لیے گرمیوں میں نیا نظام متعارف کرا دیا ہے، جو 1 جولائی سے 12 ستمبر تک نافذ رہے گا۔

اس ماڈل میں سرکاری ملازمین کو دو گروپس میں بانٹا گیا ہے:

    گروپ 1: پیر سے جمعرات 8 گھنٹے کام، جمعہ تا اتوار مکمل چھٹی,    گروپ 2: پیر تا جمعرات 7 گھنٹے کام، جمعہ آدھا دن، ہفتہ و اتوار چھٹی.

یہ نیا شیڈول گزشتہ سال کیے گئے ایک کامیاب پائلٹ پروگرام کی بنیاد پر لایا گیا ہے، جس میں ملازمین نے مثبت فیڈبیک دیا تھا۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ دنیا میں 4 دنہ ورک ویک کا سب سے بڑا تجربہ 2022 میں برطانیہ میں ہوا، جس میں شامل زیادہ تر کمپنیاں اس نظام کو مستقل اپنانے پر راضی ہو گئیں۔

ٹیگز: