Wed, September 16, 2026

اسرائیلی حملوں کے خلاف متحد ہو جائیں ، ایرانی صدر کی قوم سے اپیل

اسرائیلی حملوں کے خلاف متحد ہو جائیں ، ایرانی صدر کی قوم سے اپیل

تہران :ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ صرف قومی اتحاد اور یکجہتی سے ممکن ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے تمام اختلافات اور مسائل کو ایک طرف رکھ کر دشمن کے خلاف ایک ہو جائیں۔

صدر نے کہا کہ ایران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن وہ جوہری تحقیق اور توانائی کے اپنے حق کا پوری طاقت سے دفاع کرے گا۔ انہوں نے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے اس فتوے کا بھی حوالہ دیا جس میں تباہ کن ہتھیاروں کو اسلام کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ نسل کشی کی شکل اختیار کر چکے ہیں، اس لیے پوری قوم کو حکومت کے ساتھ مل کر مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کی سب سے بڑی طاقت عوام اور قیادت کا اتحاد ہے۔

ٹیگز: