Wed, September 16, 2026

ایران امریکا صورتحال پر پاکستان کا ردعمل، فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ

ایران امریکا صورتحال پر پاکستان کا ردعمل، فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ

پاکستان نے ایران اور امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر حملے روکیں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کی خواہش ہے کہ جنگ کا خاتمہ ہو اور مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے، جبکہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد ضروری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امید ہے آبنائے ہرمز میں صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ٹیگز: