Wed, September 16, 2026

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تازہ پارٹی پوزیشن جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تازہ پارٹی پوزیشن جاری کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے، جس میں چند اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک ایک مخصوص نشست منسوخ کر دی گئی ہے۔ جے یو آئی کی خاتون رکن بلقیس بی بی، پیپلز پارٹی کی ساجدہ تبسیم اور اقلیتی رکن گرل پال کے کامیابی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں۔

دوسری طرف، مسلم لیگ (ن) کو ایک نئی خواتین کی مخصوص نشست الاٹ کی گئی ہے، اور سیدہ ثونیا حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مابین ایک مخصوص نشست پر فیصلہ ٹاس (قرعہ اندازی) کے ذریعے کیا جائے گا۔

تازہ پارٹی پوزیشن کے مطابق:

جے یو آئی (ف) کے پاس 9 نشستیں
مسلم لیگ (ن) کے پاس 9 نشستیں
پیپلز پارٹی کے پاس 5 نشستیں
اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔
 
 

ٹیگز: