Wed, September 16, 2026

حزب اللہ کے مالی ادارے ’القرض الحسن‘ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

حزب اللہ کے مالی ادارے ’القرض الحسن‘ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

 بیروت : لبنان کے مرکزی بینک نے حزب اللہ کے مالی ادارے القرض الحسن پر پابندی لگا دی ہے۔ اب ملک کے تمام بینک اس ادارے سے کسی بھی مالی لین دین سے منع ہیں۔

القرض الحسن 1983 میں بنا تھا اور یہ حزب اللہ کا اہم مالیاتی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ خود کو فلاحی تنظیم بتاتا ہے، مگر امریکہ نے 2007 سے اس پر پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ حزب اللہ کو پیسے فراہم کرنے والا خفیہ نیٹ ورک ہے۔

لبنان پہلے ہی شدید معاشی بحران میں ہے اور یورپی کمیشن نے اسے منی لانڈرنگ کے خطرناک ممالک میں شامل کیا ہے۔ بین الاقوامی ادارہ فیٹف نے لبنان کو گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے۔ یہ پابندی عالمی دباؤ اور مالی شفافیت کے مطالبے کے جواب میں لگائی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پابندی سے ایک دن پہلے اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے کئی اسلحہ کے ڈپو اور تربیتی کیمپوں پر حملے کیے تھے، جن میں 12 افراد مارے گئے، جن میں 5 جنگجو تھے۔ پچھلے سال بھی اسرائیل نے القرض الحسن کی کئی شاخیں تباہ کی تھیں۔

ٹیگز: